۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
پهپاد

حوزہ/ تحریک انصاراللہ یمن نے سعودی عرب کے جدہ اور ابھا ہوائی اڈوں پر ڈرون حملے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کے بعد دونوں ایئرپورٹ کی سروسز دو گھنٹوں تک ملتوی رہیں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک انصاراللہ یمن نے سعودی عرب کے جدہ اور ابھا ہوائی اڈوں پر ڈرون حملے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کے بعد دونوں ایئرپورٹ کی سروسز دو گھنٹوں تک ملتوی رہیں گی۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان جرنل یحییٰ سریع نے کہا کہ  خدا کے فضل و کرم سے ، یمنی ڈرون فورسز نے پیر کے روز سعودی عرب کے جدہ اور ابھا ہوائی اڈوں پر فضائی حملہ کیا۔یہ حملہ دو طیاروں ،"صمد 3" اور "2 کے" بمبار کے توسط سے کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ہدف بالکل درست تھا اور اس وجہ سے سعودی ہوائی اڈون کی سروسز 2 گھنٹے تک ملتوی رہیں۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایاکہ یہ کارروائی،سعودی عرب کی بڑھتی ہوئی فوجی جارحیت اور یمن کے خلاف جاری محاصرے کے مقابلے میں قانونی رد عمل کے طور پر کی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .